اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں  فرماتا ہے،(انك لعلی خلق عظيم)”بے شک آپ اعلیٰ اخلاق پر فائز ہیں ”۔
یہ احادیث آپ کے انھی اخلاق عالیہ کے اس پہلو کو بیان کرتی ہیں  کہ آپ تلخ و شیریں ، غصہ و محبت، اچھے اور برے کسی حال میں  بھی بد گوئی اور بد زبانی کرنے والے نہ تھے۔ آپ خود بھی اعلی اخلاق کے حامل تھے اور آپ کے نزدیک وہی لوگ زیادہ پسندیدہ تھے جو اخلاق میں  دوسروں  سے بہتر ہوتے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog