عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی الْبَرَاء ِ بْنِ عَازِبٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ: أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجَنَازَةِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ أَوْ الْمُقْسِمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِی وَإِفْشَاء ِ السَّلَامِ وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمَ – أَوْ عَنْ تَخَتُّمٍ بِالذَّهَبِ – وَعَنْ شُرْبٍ بِالْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَعَنْ الْقَسِّیِّ وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ – عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَاءِ – وَعَنْ الشُّرْبِ فِی الْفِضَّةِ فَإِنَّهُ مَنْ شَرِبَ فِيهَا فِی الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْ فِيهَا فِی الْآخِرَِ۔ (مسلم، رقم ٥٣٨٨، ٥٣٩٠)
”معاویہ بن سوید بن مقرن سے روایت ہے کہ میں براء بن عازب کے پاس آیا تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا ہے اور سات چیزوں سے روکا ہے۔آپ نے ہمیں بیمار کی عیادت کرنے، جنازے میں شامل ہونے، چھینک کے جواب میں یرحمک اللہ کہنے، قسم کو پورا کرنے، مظلوم کی مدد کرنے، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے اور سلام کو پھیلانے کا حکم دیا ہے اور آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیاں پہننے سے، چاندی (کے برتنوں )۔ میں پینے سے، (زین یا کجاوے پر)۔ ریشم کا گدا استعمال کرنے سے، وہ مصری کپڑا استعمال کرنے سے جس میں ریشم کے دھاگے بھی ہوتے ہیں اور ریشم و دیبا اور استبرق کے لباس پہننے سے منع فرمایا ہے۔ — اس روایت میں اشعث بن ابی شعثا راوی سے یہ اضافہ منقول ہے کہ آپ نے چاندی کے برتنوں میں پینے سے روکا ہے، کیونکہ جو شخص دنیا میں ان میں پیئے گا و ہ آخرت میں اِن میں پینے سے محروم رہے گا۔”

توضیح:

یہ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو وہ سات اعمال صالحہ بجا لانے کا حکم دیا جو تواضع کا اظہار ہیں اور ان سات اعمال سے منع فرمایا جو تکبر کا اظہار ہیں۔
وہ اعمال جنھیں بجا لانے کا آپ نے حکم دیا، وہ درج ذیل ہیں :
١۔ بیمار کی عیادت کرنا
٢۔ جنازے میں شامل ہونا
٣۔ چھینک کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا،
٤۔ دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنا
٥۔ سلام کو پھیلانا
٦۔ مظلوم کی مدد کرنا
٧۔ اپنی قسم کو پورا کرنا
وہ اعمال جن سے آپ نے روکا:
١۔ سونے کی انگوٹھیاں پہننا
٢۔ چاندی کے برتنوں میں پینا
٣۔ ریشم کا گدا استعمال کرنا
٤۔ ریشم کے دھاگوں والا کپڑا استعمال کرنا
٥۔ ریشم کا لباس پہننا
٦۔ دیبا کا لباس پہننا
٧۔ استبرق کا لباس پہننا
نیز آپ نے ہمیں یہ بتایا کہ جو شخص دنیا میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیئے گا وہ آخرت میں ان میں پینے سے محروم رہے گا۔

Comments

Popular posts from this blog