عَنْ النَّوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ فَقَالَ:الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ وَالْإِثْمُ مَا حَاكَ فِی صَدْرِكَ وَکَرِهْتَ أَنْ يَطَّلِعَ عَلَيْهِ النَّاسُ۔ (مسلم، رقم ٦٥١٦)
نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں  نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے بارے میں  پوچھا تو آپ نے فرمایا: نیکی حسن اخلاق ہے اور گناہ وہ ہے جو تمھارے دل میں  کھٹک پیدا کر دے اور تم یہ پسند نہ کرو کہ دوسرے لوگ اُسے جانیں ۔”

توضیح:

دوسروں  کے ساتھ نیکی اور اچھے برتاؤ ہی کا نام حسن اخلاق ہے۔ انسان نیکی اور بدی کو فطری طور پر جانتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر انسان دوسرے کی جانب سے اپنے لیے حسن اخلاق کا طالب ہوتا اور بدی یعنی برے اخلاق کو ناپسند کرتا ہے اور اگر وہ خود کسی برائی میں  مبتلا ہو تو دوسروں  کے سامنے اس کا افشا پسند نہیں  کرتا۔

Comments

Popular posts from this blog