اللہ کو اپنے بندے کی توبہ کا انظار ہے

 

اپنے بندوں سے تعلق اتنا ہے کہ کائنات کی ہر چیز نے اجازت مانگی ہے کہ اے اللہ نافرمانوں کو ہلاک کر دوں ؟تو اللہ کہتا ہے کہ نہیں چھوڑ دو میں ان کی توبہ کا انتظار کر تا ہوں۔ تو پہلے کام کرنے کا یہ ہے کہ اپنے اللہ کو ساتھ لینا ہے تو اس کے لئے توبہ کر لیں تبلیغ کوئی جماعت نہیں یہ ایک محنت ہے کہ ہر مسلمان اپنے اللہ سے جڑ جائے اور تعلق بنا لے۔ مسئلے حل کروانا ہے تو اللہ سے حل کر والے۔ سارے اپنی اپنی زبانوں میں مانگ لو سب اکھٹے ایک ہی آواز میں مانگ لو تو اللہ تعالیٰ یہ نہیں کہے گا ارے بھائی کیا کر رہے ہو اتنا شور میں کن کن کی سنوباری باری مانگو۔ اللہ کہتا ہے کہ جتنا جی میں آتا ہے مانگو۔ فاتیٰت کل انسان مسئلہ میں تم سب کا مانگا تم سب کو دے دوں۔ میرے خزانے میں اتنی بھی کمی نہیں آتی جتنا سوئی کو سمندر میں ڈال کر باہر نکالا جاتا ہے۔ جس طرح سمندر میں کمی نہیں آتی اسی طرح تیرے رب کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی۔ تو میرے بھائیو ایسے اللہ میرے اور آپ کے ہو جائیں تو کیا خیال ہے ہمارے کام بنیں گے یا نہیں ؟

  

Comments

Popular posts from this blog